اشتہار

طوطا اپنا گھونسلہ بنانے کے لئے کیا کیا جتن کرتا ہے؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مختلف جانوروں اور پرندوں کی بعض عادات نہایت عجیب ہوتی ہیں جو وہ اپنی بقا کے لیے اختیار کرتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو میں طوطے کی گھونسلہ بنانے کیلئے تنکے جمع کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا ہے۔

پرندوں کو اکثر گھونسلے بناتے یقیناً اکثر قارئین نے دیکھا ہوگا مگر یہ طوطا جس طرح اپنے گھونسلے کےلیے درختوں میں لگے پتے سے تنکے جمع کررہا ہے وہ طریقہ کار تھوڑا مختلف ہے۔

اکثر پرندے ایک ایک تنکہ کرکے گھونسلہ بنانے کی جگہ پر لے جاتے ہیں مگر یہ طوطا تنکے توڑا ہے اور کمال مہارت سے اپنے پروں میں جمع کرتا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

راہول شکلہ نامی صارف نے طوطے کو فطرت کا شاہکار قرار دیا تو سمریتی نامی صارف نے پرندے کو انتہائی ذہین اور محتاط کہا اور ساتھ ہی ساتھ پرندے کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں