پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے "بے رخی” میں مائرہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصاویر پر بیشتر مداحوں کی جانب سے نازش جہانگیر کو "شہزادی” قرار دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ "ما شا ء اللہ آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔”
View this post on Instagram
تصاویر میں نازش جہانگیر نے خوبصورت کوٹ زیب تن کر رکھا ہے جس کی مداح تعریف کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ہم محبت کے ان جزیروں سے جہاں اس صدی کا ایک بھی باسی نہیں تھا، لوٹ آئے ہیں۔”
View this post on Instagram
نازش جہانگیر نے اس سے قبل بھی ایک شعر تحریر کیا تھا جس کے بول کچھ یوں تھے، "تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا، تنگئی وقت ملاقات نے رونے نہ دیا۔”