اشتہار

جیجی حدید نے بڑی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے میگزینز کے ٹائٹل پیج کے لیے ماڈلنگ کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتا دی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں امریکی ماڈل جیجی حدید نے کہا کہ میں اپنے کیریئر میں اس مقام پر پہنچ چکی ہوں کہ اب مجھے نوکری نہیں کرنی اور نہ ہی ماڈلنگ کے ذریعے کپڑے بیچنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جو اب تک میں نے اپنی زندگی میں نہیں کیا۔

- Advertisement -

میگزینز کے لیے ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے امریکی ماڈل نے کہا کہ میں اب میگزینز میں دیگر لڑکیوں کو ماڈلنگ کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہوں تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔

جیجی حدید نے کہا کہ اگر میرا کئریئر اس میگزین کے توسط سے عروج پا سکتا ہے تو مجھے اسے دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ میں پہلے ہی کر چکی ہوں۔

انٹرویو کے آخر میں امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع کیریئر شروع کرنے پر بہت کم میسر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جیجی حدید اور پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے راہیں جدا کرلی تھیں۔ دونوں نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں