پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دعامنگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے دعامنگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں  ذوہیب قریشی کی مدد کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کے فرارملزم ذوہیب قریشی کے غیر قانونی طور پر ملک سے فرارہونے کا شبہ ہے، اس سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے لاڑکانہ اوردیگرشہروں میں چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران ملزم کے متعدد رابطہ کاروں کوحراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوہیب قریشی فرار سے قبل ہی پاکستان سے بھاگنے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا، فرار ہونے کے فوری بعد ذوہیب بلوچستان فرار ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گردتنظیمیں بھی ذوہیب قریشی کی مددکررہی تھی ، اس لئے بلوچستان سے پڑوسی ملک فرار کرائے جانے کا بھی شبہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ذوہیب قریشی کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے سے بھی مبینہ طور پر رابطے میں تھا جبکہ دعامنگی کیس کا ماسٹرمائنڈ آغا منصور بھی ذوہیب سے رابطے میں تھا اور آغا منصور ہی ذوہیب کو فرار کرانے میں مدد کر رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے تمام مقامات پرسخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں