13.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

ایف آئی اے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کو گرین بیلٹس پر قائم تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف تحقیقات شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے اسلام آباد میں گرین بیلٹس پر قائم ریسٹورینٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کے مطابق سی ڈی اے کو گرین بیلٹس پر قائم ریسٹورینٹس کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسٹورینٹس کو گرین بیلٹس پر صرف عارضی کرسیاں رکھنے کی اجازت ہے لیکن وہاں کنکریٹ کے فرش اور کنوپی بنے ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کنکریٹ کی تعمیرات سے اسلام آباد کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔

یہ غیرقانونی تعمیرات سیکٹر ایف 7،ایف 8اور ایف 7میں گرین بیلٹس پرکی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے جاری این او سیز کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے سی ڈی اے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ گرین بیلٹس پر تجاوزات کا ایکشن لیا جائے اور تمام تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹس کو دوبارہ قائم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں