سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے والد ترلوک چند رائنا کینسر کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر سریش رائنا کے والد کینسر کی جنگ ہار گئے، وہ کینسر کے مرض کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائنا کے والد ایک فوجی افسر تھے اور بم بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔
سریش رائنا کے والد کی موت پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’انکل کی موت کی بات سن کر بہت دکھ ہوا‘۔
Very sad to hear Suresh Raina’s father @ImRaina RIP uncle ji 🙏🙏
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) February 6, 2022
واضح رہے کہ 35سالہ سریش رائنا نے 18ٹیسٹ، 226ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔
یاد رہے کہ سریش رائنا نے دھونی کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
سریش رائنا بھارتی لیگ کی ٹیم چنئی سپرکنگ میں بھی دھونی کی قیادت میں کھیل چکے ہیں اور ان کی ٹیم نے ایونٹ بھی جیتا تھا۔