اشتہار

افغان طالبان کے سربراہ ہبۃ اللہ نے معافی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغان طالبان کے سربراہ ہبۃ اللہ اخوانزادہ نے ہتھیار ڈالنے والے داعش ارکان کے لیے معافی کا اعلان کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 ارکان نے ہتھیار ڈال دئیے جس کے بعد طالبان کے سربراہ ہبۃ اللہ اخوانزادہ نے ان کے لیے اعلانِ معافی کیا ہے۔

دوسری جانب افغان ڈائریکٹر انٹیلیجنس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کے نمائندوں نے امارتِ اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان خلیل ہمراز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انٹیلیجنس چیف عبدالحق واثق نے گزشتہ روز پنجشیر میں علمائے کرام، با اثر افراد اور سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں پنجشیر میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بات کی گئی، پنجشیر کے نمائندوں نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے مسائل بیان کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں