تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

’حسنین پر اعتراض، بمرا کلیئر‘ سوالات اٹھ گئے؟

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانے پر بمرا کے بولنگ ایکشن پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

برطانوی کرکٹ کے تجزیہ کار این پونٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حسنین اور بمرا کے بولنگ ایکشن کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بمرا کے بولنگ ایکشن کو لیگل قرار دیا جارہا ہے تو حسنین کیوں زیر تفتیش ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں اسے واضح کرنے کے لیے ممکنہ طور پر آئی سی سی بھی دلچسی لیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔

محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں