اشتہار

سرفراز احمد کو اسکواڈ سے چھٹی دینے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

طویل عرصے سے فائنل الیون کا حصہ نہ بننے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے چھٹی دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے جس میں دو تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دل کے عارضہ میں مبتلا عابد علی کو ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام دیا جارہا ہے اور ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں طویل عرصے سے فائنل الیون کا حصہ نہ بننے والے وکٹ کیپر بلے باز کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ12مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

May be an image of text that says "QANTAS SQUAD PAKISTAN TOUR 2022 ASHTON AGAR [C] PAT CUMMINS USMAN KHAWAJA MARNUS LABUSCHAGNE SCOTT BOLAND NATHAN LYON ALEX CAREY MITCHELL MARSH CAMERON GREEN MICHAEL NESER MARCUS HARRIS STEVE SMITH (VC] JOSH HAZLEWOOD MITCHELL STARC TRAVIS HEAD MITCHELL SWEPSON JOSH INGLIS DAVIO WARNER #MADEOFAUSTRALIA"

آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کرے، کمیرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزل وڈ ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں