اشتہار

حسن علی لوڈو کھیلتے ہوئے لڑپڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ گراؤنڈ میں ساتھ کھیلنے والے لوڈو کھیلتے کھیلتے لڑ پڑے۔

میدان ہو کھیل کا یا ہو لوڈو کی بساط، کھلاڑی اپنا رنگ جمانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں جہاں کھلاڑیوں نے خود کو تازہ دم رکھنے اور ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے لوڈو کی بساط بچھائی۔

فاسٹ بولر حسن علی نےیونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کےساتھ لوڈو کھیلتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کی تو ماحول گرم ہو گیا کپتان شاداب بھی مسئلہ حل نہ کرا سکے۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں کھیل کو جاری رکھا اور خوب محظوظ ہوتے رہے۔ شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی بھی لوڈو میں گہری دلچسپی لیتے رہے۔

ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں