واشنگٹن : امریکی خاتون نے 450 کلو گرام وزنی ٹونا مچھلی کا شکار کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
مغربی ممالک میں اکثر لوگ مچھلی کا شکار شوق میں بھی کرتے ہیں، جن کے جال میں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں بھی پھنستی ہیں۔
امریکی خاتون مچل بینکیویز نے امریکا میں ہیمپٹن کے ساحل سے کئی سو کلو وزنی ٹونا مچھلی پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
خاتون کشتی پر تنہا تھی جس کے جال میں انسانی قد سے کئی گنا بڑی ساڑھے چار سو کلو گرام وزنی مچھلی پھنس گئی خاتون نے کمال مہارت سے اکیلے ہی مچھلی کو کشتی پر رکھ لیا۔
ٹونا مچھلی پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ، انسٹاگرام اور فیس بک پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مچل نے 2015 میں ہی ٹونا مچھلی کا شکار شروع کیا ہے جب کہ انہوں نے 2019 میں اپنی کشتی خریدی تھی مگر کچھ برسوں ہی بڑی مچھلیاں پکڑ کر انہوں نے مارکیٹ میں اپنا منفرد مقام بنالیا۔
سال 2021 میں مچل نے 120 کلوگرام کی مچھلی پکڑی تھی جب کہ کچھ ماہ قبل انہوں نے 643 کلو گرام کی بڑی ٹونا مچھلی کا شکار کیا تھا اور اب ان کے ہاتھ 450 کلو وزنی ٹونا مچھلی لگی ہے۔