اشتہار

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ”ببیتا“ گرفتار؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں ”ببیتا“ کا کردار نبھانے والی منمن دتہ کو گرفتار کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق منمن دتہ کو یوٹیوب ویڈیو میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی۔

منمن دتہ نے گرفتار کی خبروں پر ردِ عمل کا اظہار کردیا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ مجھے گرفتار کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ میں تفتیش کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ‍♀️ (@mmoonstar)

منمن دتہ نے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا، میں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے، ہانسی پولیس اسٹیشن میں مجھ سے 2 گھٹنے تفتیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس کا رویہ اچھا رہا، میں آئندہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کروں گی۔

منمن دتہ پر یوٹیوب ویڈیو میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام عائد ہے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ میں یوٹیوب پر آگئی ہوں، میں یہاں خوبصورت دکھنا چاہتی ہوں، بھنگی نہیں۔

منمن دتہ کے خلاف گزشتہ سال ریاست ہریانہ میں درج کیا گیا۔ منمن دتہ کا کہنا تھا کہ بھنگی کہنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں