اشتہار

بڑے اسلامی ملک کا فرانس سے درجنوں طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے اسلامی ملک نے فرانس سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے 42 جنگی طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی حکومتوں نے بتایا کہ انڈونیشیا نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ چھ رافیل لڑاکا طیارے خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں مزید 36 طیارے خریدے جائیں گے۔

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے جمعرات کو انڈونیشیا کے دورے کے دوران ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ انڈونیشیا نے 42 رافیلوں کا آرڈر دیا۔

- Advertisement -

دونوں ممالک نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں آبدوز کی تجدید اور گولہ بارود کی تیاری بھی شامل ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انڈونیشین وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے روز ہم معاہدوں پر دستخط سے 6 رافیل طیاروں کی خریدی کا آغاز کر رہے ہیں اور مسقبل قریب میں مزید 36 طیاروں کے ساتھ ضرورت معاونت اور سیمیلٹرز خریدے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں