اشتہار

‘ہار والا مگرمچھ’ چھ سال بعد گردن میں پھنسے ٹائر سے نجات پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں چھ سال سے گردن میں پھنسے ٹائر کیساتھ زندگی گزارنے والے مگرمچھ کو ٹائر سے نجات مل گئی۔

دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور مقامی افراد نے بارہا کوشش کی کہ خونخوار مگرمچھ کو ٹائر سے آزادی دلائی جاسکے مگر کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔

ٹائر کو مگر مچھ کے گلے میں پھنسے کئی برس گزر چکے جس کے باعث مقامی آبادی نے اسے ‘ہار والا مگر مچھ’ کا لقب دے دیا۔

- Advertisement -

جب تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو انتظامیہ نے اعلان کیا کہ جو بھی مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالے گا اسے بڑا انعام دیا جائے گا۔

انعام کی لالچ میں مقامی لوگوں نے بھی دریا میں جال بچھایا مگر مگرمچھ ان کے ہاتھ آیا، باالآخر چھ سال بعد مگرمچھ ایک جال میں پھنسا تو لوگوں نے اس کی گردن سے پھنسے ٹائر سے نجات دلائی اور واپس دریا میں چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں