اشتہار

وزیراعظم کی ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف این سی اوسی اور وزارت قومی صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کو مزید تیز کرنےکی ہدایات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد کورونا کیلئے اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےمکمل لاک ڈاؤن کےبجائےاسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمعاشی طور پر کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنےکیلئے پالیسیوں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے میں عوام کا بھرپور ساتھ رہا دنیا بھر میں جب لاک ڈاؤن کے خلاف لوگ سڑکوں پر تھے تو پاکستانی عوام نے ایس او پیز پر عمل،اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تعاون کیا پاکستانی عوام نے ویکسینیشن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ریلیف، اقدامات کی بدولت معاشی سرگرمیوں پر کورونا کم اثرانداز ہوا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو قربانیوں پر قوم خراج عقید پیش کرتےہیں پاکستانی قوم ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرزکی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں