تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شاہ محمود قریشی حکومت سے ناراض ہوگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حکومت سے ناراض ہوگئے اور شکوہ بھی ظاہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ٹاپ ٹین وزرا کی فہرست جاری کی گئی جس نے وفاقی کابینہ میں کھلبلی مچ گئی، نظرانداز پی ٹی آئی اور اتحادی وزرا نے سوالات اٹھادیے۔

ٹاپ ٹین وزیروں میں شامل نہ ہونے پروزیرخارجہ شاہ محمود سخت خفا ہیں انہوں نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ کوخط بھی لکھ دیا۔

وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کس طریقہ کار کے تحت وزارتوں کی کارکردگی جانچی گئی ہے، وزارت خارجہ کو 11ویں نمبرپر رکھنے پر شدید تحفظات ہیں، دی گئی رینکنگ کارکردگی کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پربازی لے گئے

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کوکارکردگی سند نہ ملنے پر طنز کیا تھا۔

ادھر حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نظرانداز کرنے پر ناراض ہے، کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پتا نہیں وزیروں کی ریٹنگ کس حوالےسے ہے۔۔ قصیدہ گوئی کےحوالے سے یا کالج کے کوئزشو کےحوالے سے ریٹنگ دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز دس وفاقی وزرا کو بہتر کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیئے تھے، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید پہلے نمبر پرآئے تھے۔

Comments

- Advertisement -