منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

لڑکی نے لتا منگیشکر کا روپ دھار کر سب کو حیرت زدہ کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں لڑکی نے خود کو لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے روپ میں تبدیل کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 6 فروری کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ 92 سالہ گلوکارہ کو دنیا بھر میں پائے جانے والے ان کے مداحوں نے اپنے اپنے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی دکشیتا نے منفرد انداز میں گلوکارہ کو خراجِ تحسین پیش کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

دکشیتا نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے خود کو لتا میگیشکر کے روپ تبدیل کر دیا، میک اپ آرٹسٹ دکشیتا نے اس کے لیے مختلف اقسام کے میک اپ کو مہارت کے ساتھ استعمال کیا۔

میک اپ آرٹسٹ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پھر اس جنم میں۔۔۔ کاش ملاقات ہو، میں لتا جی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے خود کو گلوکارہ کے روپ میں تبدیل کیا۔

ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اپنی پسندگی کا اظہار کیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ "بہترین خراجِ تحسین” جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ” ناقابلِ یقین”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں