اشتہار

رضوان نے شاہین آفریدی کا غصہ ٹھنڈا کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کے 17ویں میچ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی رضوان کو چکما دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ جاری ہے، سلطانز قلندرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں بیٹںگ کررہے ہیں۔

میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب رضوان نے شاہین کی جانب شاٹ کھیلا تو فاسٹ بولر نے گیند ہاتھ میں نہ آنے کے باوجود انہیں رن آؤٹ کرنے کے لیے ڈرانا چاہا۔

- Advertisement -

لیکن محمد رضوان نے غصہ کرنے کی بجائے شاہین کی جانب سے اشارہ کیا کہ وہ انہیں گلے سے لگانا چاہتے ہیں۔
ویڈیو میں رضوان کو شاہین آفریدی کی طرف گلے لگانا کا اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین رضوان کے اس عمل کو خوب سراہا رہے ہیں۔

صارفین نے لکھنا کہ رضوان اسٹار ہیں، صارفین نے یہ بھی کہا کہ رضوان کی کپتانی میں سلطانز یہ پی ایس ایل جیت جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں