اشتہار

مسکان کی بہادری کنگنا کو ہضم نہ ہوئی، زہر اُگل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان کی بہادری ہضم نہ ہوسکی اور انہوں نے زہر اُگل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔‘

کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

- Advertisement -

کنگنا رناوت نے کہا کہ ’آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں بند نہ کریں۔‘

واضح رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

مسکان کی بہادری پر جمعیت علما ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔

اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کالج اور یونیورسٹیوں میں حجاب پہننے کا معاملہ بھارتی عدالتوں میں زیر سماعت ہے، بھارتی عدالت نے کہا تھا کہ اقلیتوں کو ملک میں مکمل حقوق حاصل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں