اشتہار

پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد، شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ ہم میں ہرلحاظ سےمقابلےکی صلاحیت موجودہے، ان کےاپنےپاس ووٹ ہوتےتووہ حکومت میں ہوتے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب وہ ووٹوں کےلیےدائیں بائیں دیکھیں گے، سوچنےوالی بات ہےپارلیمنٹرین سب کچھ داؤپرلگائےتوحاصل کیا ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں یک سوئی نہیں ہے، عدم اعتماد پی ڈی ایم قیادت کی محض خواہش ہوسکتی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں