اشتہار

زیر نظر تصویر کی کیا حقیقت ہے؟ سعودی حکومت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آٹھ منزلہ عمارت کو گرانے کے دوران عمارت کا ملبہ ڈرلنگ کرین پر گرگیا تھا۔

ان ویڈیوز اور تصاویر میں یہ ظاہر کیا گیا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز جدہ کے کسی علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کی گئی ایک کارروائی کی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

اس حوالے سے بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرنلگ کرین پر گرنے والی عمارت کی تصاویر اور ویڈیو جدہ کی نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان جدہ بلدیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے حوالے سے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات اپ لوڈ کرنے سے قبل باوثوق ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہوتا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پراس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ تصاویر جدہ کے منہدم کیے جانے والے علاقے کی ہیں۔ ذرائع نے اس بارے میں کہا ہے کہ مذکورہ تصاویر سعودی عرب کے کسی علاقے کی نہیں بلکہ یہ کسی اورملک کی ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ میں کچی بستیوں کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے اس ضمن میں اب تک متعدد علاقوں کی کچی بستیوں کو مہندم کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں