تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو، وفاقی وزرا کا سخت ردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دینے کے طریقہ کار پر نجی ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیوز چینل پر اخلاق سے گری باتوں کا استعمال قابل مذمت ہے،تنقید جائز حق ہے لیکن اس کی آڑ میں اخلاقیات سے گرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ سے قانون لانے کی کوشش کررہا ہوں، کابینہ قانون پاس کرے تو ہی گھٹیا اور لچرپن سے نجات ممکن ہے

وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ جس اخلاق سے گری ہوئی مکروہ باتیں مراد سعید کے بارے میں کی گئی، اگر یہ میرے یا کسی صحافی کے بارے میں کسی پروگرام پر کی جائیں تو ہم کیا مطالبہ کرتے؟ مراد سعید تو انشاءاللہ مزید کامیابی حاصل کرے گا، لیکن ہم نے ایسی گندگی کو ٹی وی سے نا روکا تو معاشرے میں تباہی پھیلے گی۔

وزرا کو کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے پر نجی ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی میدان میں آئے اور لکھا کہ یہ غلیظ اور کم درجے کا سنسنی خیزی ہے، یہ صحافت نہیں سستا تھیٹر معلوم ہوتا ہے، متنازعہ ریمارکس پر غریدہ فاروقی اور ان کے مہمانوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پر وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے پر متنازع گفتگو کی گئی تھی، جس پر پیمرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ چینل کی ملک بھر میں نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -