اشتہار

چین میں کورونا کے علاج کیلیے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کے لیے امریکا کے دوا ساز ادارے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت اجازت دے دی۔

چین کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت منظوری دی۔ نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ پکسلووڈ گولی دو اینٹی وائرل ادویات نرماٹریلویر اور ریٹوناویر کا مجموعہ ہے جو کورونا وائرس کی ہلکی علامات والے بالغ افراد کو دی جاتی ہے جن کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ دوائی ان مریضوں کو دی جاسکتی ہے جو بڑھاپے میں ہوں یا جنہیں گردوں کی دائمی بیماریاں، ذیابیطس، دل کا عارضہ اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں لاحق ہوں۔

- Advertisement -

انتظامی ادارے کے مطابق مریضوں کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ دوا لینا چاہیے اور دوا کے اثرات پر پوری نظر رکھنی چاہیے۔

پچھلے ماہ فائزر نے کووڈ 19 کے علاج کی اپنی گولیوں کی شکل کی اینٹی وائرل دوا کی منظوری کے لیے جاپانی حکام کو درخواست دی تھی۔

فائزر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ طبی آزمائشوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ علامات نمودار ہونے کے آغاز کے تین دن کے اندر جب پاکسلووڈ کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دو چار مریضوں کو دی جاتی ہے تو یہ اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹوں سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ دوا متغیر قسم اومیکرون کا پھیلاؤ کم کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں