اشتہار

’بابو ہے بابو جھکے گا نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل 7 کے اٹھارویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 199 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ نے سرفراز احمد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی اور عمر اکمل کے دھواں دھار 23 رنز کے بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی تعریف جہاں ساتھی کھلاڑی کررہے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی سرفراز کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

- Advertisement -

محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ویل ڈن سرفراز احمد، بابو نام سن کر فلاور سمجھا کیا بابو ہے بابو جھکے گا نہیں۔‘

اظہر علی نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھیا کیا اننگ تھی مزہ آگیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں