اشتہار

سعودی شہریوں کو اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : کویت سمیت کئی عرب ممالک کے بعد سعودی عرب نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے روک دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگی حالات سے دوچار ملک یوکرین کے دارالحکومت کیو میں واقع سعودی سفارت خانے سے سعودی شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

سعودی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود شہریوں کو روس کے حملے کی صورت میں یوکرین چھوڑنے میں سہولت کیلئے فوری طور پر سفارت خانے سے رابطے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

- Advertisement -

ایک اور نوٹس میں سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری آئندہ حکم نامہ جاری ہونے تک یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

یوکرین تنازع کیسے شروع ہوا؟ روسی جارحیت کا سبب جانیے

خیال رہے کہ اس سے قبل کویت، عراق، اردن اور متحدہ عرب امارات بھی شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے روک چکے ہیں جب کہ یوکرین میں موجود شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا ہے۔

ان ممالک کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا سمیت متعدد مغربی ممالک بھی اپنے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین سے نکلنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں