اشتہار

برکینا فاسو: فرانسیسی فوج کی فضائی بمباری، 40 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی فوج نے برکینا فاسو میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کر کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 جنگجو ہلاک ہوئے۔

فرانسیسی فوج کے جنرل کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ فرانسیسی فوج کی یہ کارروائی پارک رینجرز میں شدت پسندوں کے حملوں میں ایک فرانسیسی شخص سمیت 9 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے جنگجو برکینا فاسو میں حکومتی اور فرانسیسی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھے۔ برکینا فاسو میں دہائیوں سے داعش کے ساتھ ساتھ مقامی جنگجو تنظیمیں متحرک ہیں۔

اس سے قبل برکینا فاسو میں حملہ آوروں نے کینیڈا کی ایک سونے کی کان کن کمپنی کے کانوائے پر فائرنگ کر کے 37 افراد ہلاک کر دیا تھا جب کہ حملے میں 60 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے گھات لگا کر سیمافو کمپنی کے ملازمین کی پانچ بسوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ملی۔ ملازمین کی بسوں کی حفاظت پر مامور فوجی گاڑی ایک ایکسپلوزیو ڈیوائس کا نشانہ بن گئی تھی جس کے بعد بسوں پر فائرنگ کھول دی گئی۔

حملے کے بارے میں کہا گیا کہ یہ حالیہ برسوں کا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے جب کہ فوج اس تگ و دو میں ہے کہ برکینا فاسو کے وہ حصے جو مذہبی شدت پسندوں کی کارروائیوں سے شدید متاثر ہیں، انہیں محفوظ بنا سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں