تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ایرانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران ڈاکٹر احمد وحیدی وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی 9رکنی وفدکےہمراہ پاکستان پہنچ گئے ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی معززمہمان کااستقبال کیا،دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ کی وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات ہوگی ، جس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے سےمتعلق گفتگو کی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیزبن سعودبن نائف نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے تھے۔

دورے کے دوران سعودی وزیرداخلہ نے وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -