اشتہار

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاری اور دہشتگرد عناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر نے دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے مسلح افواج نے مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں