اشتہار

ایف بی آر ٹیکس نہ دینے والوں کے پاس پہنچنے والاہے، وزیر اعظم نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بائیس کروڑعوام میں سےصرف بیس لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، ہمارےپاس لوگوں کا ڈیٹاتیزی سے آرہا ہے،ٹیکس نہ دینے والوں کے پاس ایف بی آرپہنچنے والاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پے منٹ سسٹم "راست” کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان کی طرف پیش قدمی22کروڑ آبادی کو اثاثہ بنانے کیلئے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی بینکوں میں جانے سے ڈرتا ہے، راست پروگرام عام آدمی کی سہولت اور آسانی کیلئےہے، جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے ہمارے لئے وہی کامیابی ہے۔

- Advertisement -

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ کےپی میں تباہی ہوئی، کےپی میں دہشت گردی میں700کےقریب پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پاکستان میں غربت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق کےپی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی، ہمیں دوبارہ ووٹ اس لئے ملا کیونکہ کے پی میں غربت کم ہوئی تھی ، کوروناکی وجہ سے امیر ترین ممالک میں بھی غربت بڑھی ،ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےبھی کامیابی سمجھتاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 22کروڑ عوام ملک کی معیشت کی ترقی کیلئے بڑی طاقت ہیں، بینکنگ نظام کااستعمال کم ہونے سے ٹیکس جی ڈی پی ریشو دنیا میں سب سے کم ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ایف بی آر میں بھی ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، 22کروڑ لوگوں میں سے صرف 20لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ ہیں جو  اچھی لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر ٹیکس زیرو دیتے ہیں، بہت سے گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا بڑی تیزی سے آرہاہے اور ٹیکس نہ دینےوالوں کے پاس ایف بی آر پہنچنے والا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اوورسیز کیلئے مزید آسانیاں پیداکرے، اوورسیز پاکستان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں