ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

50 روپے کمانے والے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے مشہور کردار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ تقریباً 13 سالوں سے جاری ہے جسے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے بہت سے کرداروں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ڈرامہ میں ”عبدل“ کا کردار ادا کرنے والے شرد سنکلا (Sharad Sankla) کو اسی ڈرامے کی بدولت شہرت ملی۔

اگرچہ شائقین شو کے تمام کرداروں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ شرد سنکلا اس ڈرامے میں آنے سے قبل صرف 50 روپے کماتے تھے۔

- Advertisement -

شرد سنکلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 میں کیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلموں بادشاہ، بازیگر اور اکشے کمار کی کھلاڑی میں کام کیا۔

شرد نے اپنے ابتدائی دنوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ کوریوگرافر کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے ایک بار انکشاف کیا کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں آنے سے پہلے وہ 8 سال تک بے روزگار رہے۔ لیکن اب وہ دو بڑے ریسٹورینٹس کے مالک ہیں۔

جہاں اس مزاحیہ ڈرامہ کو پسند کیا گیا وہیں شرد سنکلا کی اداکاری کی بھی کافی تعریف کی گئی۔

ڈرامے کے مرکزی کردار جیٹھہ لال کا کہنا ہے کہ ”ہر روز لکھنے والوں کو نئے موضوعات تلاش کرنے ہوتے ہیں، آخر وہ بھی انسان ہیں، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تمام اقساط اس سطح کے نہیں ہو سکتے جب آپ اتنے لمبے عرصے تک روزانہ شو کر رہے ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ جہاں تک مزاح کا تعلق ہے کچھ اقساط درست نہیں ہیں۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں