تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

حکومت کی شکایت پر محسن بیگ گرفتار، دوران گرفتاری ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ

اسلام آباد : ایف آئی اے نے حکومت کی شکایت پر محسن بیگ کو حراست میں لے لیا ، دوران گرفتاری ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر کے خلاف غیراخلاقی بات چیت کے حوالے سے حکومت کی شکایت پر ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کے گھر گرفتاری کیلئے پہنچی تو ایک گھنٹے تک مزاحمت اور فائرنگ کی گئی۔

محسن بیگ کی جانب سے بٹ مارنے پر پولیس اہلکار زخمی ہوا ، حراست میں لئے جاتے وقت محسن بیگ کے ہاتھ میں پستول دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محسن بیگ کے بیٹے کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر گئی، دوران گرفتاری ایف آئی اے کی ٹیم سےمزاحمت ہوئی ، ملزم نے فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے بیٹے کوحراست میں لینے کے لیے ٹیم گھر میں داخل ہوگئی ہے ، سرکاری ٹیم پر حملے کے الزام میں بیٹے کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے محسن بیگ کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیاگیا ہے تاہم محسن بیگ کا بیٹا گھر سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افسوسناک واقعہ ہوا،قانونی کارروائی کا جواب بدمعاشی سےنہیں دیاجاتا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ اطلاع ہےکہ محسن بیگ نےپستول تان کرلوگوں کوگھرمیں بندکیا، محسن بیگ نےپستول تان کر لوگوں کوزدوکوب کیا، مزیدنفری منگوانےپرمحسن بیگ کوحراست میں لیاگیا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ محسن بیگ خودکمیشن کھانے کے لیے آئے تھے، انہوں نے وزیراعظم سے روسی کمپنی سےمعاہدےکی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ اتنےپیسےدیدیں تومیڈیاکوپاؤں میں کردوں گا تاہم وزیراعظم نےان کی پیش کش مستردکردی تھی۔

Comments

- Advertisement -