اشتہار

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پولنگ 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 17سے19فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی فہرست 21فروری کو الیکشن کمیشن کےدفتر میں آویزاں کی جائے گی، 24فروری کو امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، اسکروٹنی سےمتعلق فیصلوں کےخلاف اپیلوں کی سماعت28فروری تک ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کا بھی حوالہ دیا جو کہ دہری شہریت سے متعلق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا بھی حوالہ دیا جو کہ تاحیات نااہلی سے متعلق ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں