تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شیرنی اچانک موٹر سائیکل سواروں کے سامنے آگئی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

بھارتی ریاست گجرات کے ایک دیہی علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار جوڑا کچے راستے سے گزر رہا تھا کہ اچانک سامنے شیرنی آگئی۔

کبھی آپ جنگل کے قریب سے گزر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ دوران سفر آپ اپنے حواس کو قابو میں رکھیں کیونکہ یہ علاقہ جنگلی جانوروں کی آماجگاہ ہوتا ہے، خاص طور پر جب کسی درندے سے آپ کا اتفاقاْ آمنا سامنا ہوجائے تو کوئی بھی حرکت یا شور آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے کیونکہ جنگلی درندوں کا مقابلہ کرنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارت سے ایک آئی ایف ایس افسر سوسنتا نندا نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دوران سفر اچانک شیرنی کا سامنا ہونے پر موٹرسائیکل سوار مرد وخاتون نے کس سکون کا مظاہرہ کرکے اپنی جان کو بچایا ہے۔

خون جما دینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل سے متصل علاقے سے گزرنے والے ایک موٹرسائیکل پر سوار مرد وعورت کے سامنے اچانک ایک بڑی شیرنی آجاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ ان کی طرف بڑھنے لگتی ہے۔

 

یہ منظر حقیقتاْ اوسان خطا کردینے والا منظر ہے لیکن موٹر سائیکل سواروں نے اس موقع پر اپنے حواس کو مکمل طور پر قابو میں رکھا اور کوئی ایسی حرکت نہ کی جس سے شیرنی متوجہ ہو یا اس میں اشتعال پیدا ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی موٹر سائیکل سواروں کی طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے لیکن موٹر سائیکل سوار اس موقع پر بالکل ساکت ہوجاتے ہیں اور کوئی حرکت نہیں کرتے اسی دوران ان کی آپس میں سرگوشی میں بات چیت سنی جاسکتی ہے۔

درندے اور انسانوں کے اس آمنے سامنے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار شخص صرف چند سیکنڈ کے لیے اس وقت حواس باختہ ہوتا ہے جب شیرنی ان کے انتہائی قریب آجاتی ہے لیکن چند قدم دور شیرنی اچانک سڑک کے بائیں طرف مڑ کر وہاں جمپ لگادیتی ہے اور ان کا راستہ صاف ہوجاتا ہے۔

اس اکیس سیکنڈ کی ویڈیو کو ’’دیہی روڈ پر مشترکہ سفر، انڈیا میں ایسا ہوتا رہتا ہے’’ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس چند سیکنڈ کے ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور خطرناک لمحات میں مسافروں کی ہمت اور پرسکون رہنے کو سراہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار بہادر مرد اور عورت، اگرچہ شیرنی حملہ کرنے کے موڈ میں نہیں تھی وہ صرف اس راستے سے ہٹنا چاہتی تھی لیکن اس صورتحال میں پرسکون کھڑے رہنا بہت ہمت کا کام ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ گر نیشنل پارک میں ایسا ہونا معمول کی بات ہے، اگرچہ آئی ایف ایس افسر نے صحیح جگہ کی نشاندہی نہیں کی مگر یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا ہے۔

تیسرے صارف نے کہا کہ شیر انسانوں پر اس وقت تک حملہ نہیں کرتے جب تک انہیں اکسایا نہ جائے، علاوہ ان شیروں کے جو انسانوں کو ان کی غلطی کی وجہ سے اپنا شکار بناتے ہیں، اکثرایسا ہوتا ہے کہ وہ انسانوں کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -