اشتہار

ہولی ووڈ فلم ‘اسپائیڈر مین نو وے ہوم’ نے اواتار کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہولی ووڈ فلم ‘اسپائیڈر مین نووے ہوم’ نے 1 ارب ڈالر کماکر دنیا کرونا وبا کے بعد سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وبا کے بعد ہولی ووڈ فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم ریلیز ہوئی تھی، جس نے شمالی امریکا میں سب زیادہ پیسے کمانے والی فلموں کی فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے جب کہ بزنس میں فلم اواتار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سونی اسٹوڈیوز کی نئی اسپائیڈر مین فلم دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی اور عالمی سطح پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔

- Advertisement -

شمالی امریکا میں اب تک اسپائیڈر مین نے 760.9 ملین ڈالرز کمائے ہیں جب کہ اواتار نے 760.5 ملین ڈالرز کمائے تھے۔

خیال رہے کہ سونی اور مارول اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی نووے ہوم اس سیریز کی تیسری فلم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں