اشتہار

وسیم اکرم نے بابر اعظم سے کیا کہا تھا؟ سابق کپتان بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے بابر اعظم سے ملتان سلطانز کے خلاف گزشتہ روز ہونے والی گفتگو کی وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر وسیم کا کہنا ہے کہ باؤنڈری لائن پر بابر سے بات کرنے کے بعد لوگوں کے ردعمل پر حیران ہوں، میں نے بابر سے صرف یہ کہا کہ ہمارے بولرز یارکرز یا سلو گیند کیوں نہیں کررہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ اس کے علاوہ بابر سے کچھ بھی نہیں کہا، وہ بہترین لڑکا ہے اور اس نے جیت کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز وسیم اکرم نے باؤنڈری لائن پر جاکر بابر سے بات کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہوں نے بابر اعظم کو کیوں ڈانٹا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ہارنے میں بابر اعظم کا کوئی قصور نہیں ہے، کراچی کنگز کی ٹیم میں پاور ہٹر کی کمی ہے اور کوئی متاثر کن فاسٹ بولر بھی موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ میں اپنے مسلسل 8 میچز ہار چکی ہے، ملتان سلطانز نے گزشتہ روز کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں