اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد نے نکاح نامے میں کیا لکھوایا تھا اس سے متعلق اداکارہ نے خود ہی بتادیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے پر شرط عائد کی تھی۔
حبا نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پر اعتراض ہے جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا نے ان سے نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عفت عمر، صبا حمید، عثمان پیرزادہ ودیگر نمایاں ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔
حبا کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔