تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

خاتون فوٹو گرافر کی ہلاکت، ایلک بالڈون بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار ایلک بالڈون کو فلم ”رسٹ“ کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر فوٹو گرافی کو حادثاتی طور پر قتل کرنے پر مقتولہ کے خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر فوٹو گرافی ہیلینا ہچنز کے شوہر نے اپنے 9 سالہ بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایلک بالڈون اور پروڈیوسر سمیت فلم سیٹ پر حفاظت کے لیے موجود تمام افراد کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار اور دیگر ذمہ داران کی لاپرواہی کی وجہ میری اہلیہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

مقتولہ کے شوہر نے انکشاف کیا کہ اہلک بالڈون نے فلم میں فائرنگ کرنے کے ایکشن کی تربیت لینے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ایلک بالڈون نے گزشتہ سال 21 اکتوبر کو فلم ”رسٹ“ کی شوٹنگ کے دوران حادثاتی طور پر فائرنگ کر کے ڈائریکٹر فوٹو گرافی کو ہلاک جب کہ فلم ہدایت کار کو زخمی کر دیا تھا۔

اداکار کے خلاف فلم ٹیم میں شامل دوسری خاتون رکن نے بھی مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

اسکرپٹ سپروائزر ممی مشیل نے لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں سول مقدمہ دائر کیا تھا۔ خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا کہ فلم کے اسکرپٹ کے مطابق ایلک بولڈون کو فائرنگ کرنی ہی نہیں تھی، انہوں نے ازخود اسکرپٹ اور شوٹنگ کا حصے نہ ہونے کے باوجود فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلک بولڈون نے ہتھیار کو خود چیک نہیں کیا، انہوں نے ٹیم کے دیگر ارکان کی چیکنگ پر اکتفا کرکے شوٹنگ سیکیورٹی کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

Comments

- Advertisement -