اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی آر ٹی کی انٹرنیشنل ٹیکنیکل اسٹینڈرڈ کمیٹی کی جانب سے پشاور بی آر ٹی کو گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس کا درجہ دینے پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔
Congratulations to KP govt. Peshawar BRT recognised as a Gold Standard BRT service by the International Technical Standard Committee of the BRT scoring a 97 out of 100 – meaning it is consistent in almost all respects with international best practices. https://t.co/sJWFhVOZVc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2022
عمران خان نے کہا بی آرٹی پشاور کوانٹرنیشنل ٹیکنیکل اسٹینڈرڈکمیٹی نے97 فیصد نمبر دیے، جس کا مطلب ہے کہ گولڈ اسٹینڈرڈ بی آرٹی کو سروس کے طور پر تسلیم کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاوربی آرٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ کےنظام میں انقلاب برپا کیا، پشاور بی آرٹی میں اب تک 71ملین سے زیادہ لوگوں نے سفر کیا اور روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں، جس مین 20 فیصد خواتین اور 60 فیصد کم آمدنی والے افراد شامل ہیں۔
Peshawar BRT has revolutionised public transport system in the city & since the start of its operations in Aug 2020 more than 71 million people have travelled in it. Over 250,000 commuters ride it on daily basis out of which 20% are women & 60% are from low-income groups.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2022
یاد رہے بی آر ٹی اسٹینڈرڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کو سروسز کے اعتراف میں گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا درجہ دیا، جو کسی بھی بی آر ٹی سسٹم کیلئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعلیٰ ترین معیار ہے۔
خیال رہے بی آر ٹی اسٹینڈرڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی عالمی سطح پر معروف اور تسلیم شدہ بی آر ٹی ماہرین پر مشتمل ہے جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ بہترین معیار کے مطابق بین الاقوامی بس ریپڈ ٹرانزٹ کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔