تازہ ترین

فرحان اختر اور شیبانی کی ’رسم حنا‘ کی تصاویر کے چرچے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی رسم حنا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی رسم حنا سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں کچھ خواتین کو دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے پیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے جبکہ ان میں ایک خاتون اداکارہ ریا چکرورتی ہیں جو دلہن کی قریبی دوست ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شبانہ اعظمی کو بھی دِکھایا گیا ہے جوکہ فرحان اختر کی سوتیلی ماں ہیں۔

دوسری جانب فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کوئی تصویر یا ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کورٹ ویڈنگ 21 فروری کو ہوگی اور اس سے پہلے ہفتے کے آخر میں ایک روایتی تقریب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -