اشتہار

سنگاپور کے وزیراعظم نے بھارتی پارلیمنٹ کو مجرموں کا ٹولہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لا نے بھارتی پارلیمنٹ کے اراکین کی نصف تعداد کو مجرموں کا ٹولہ قرار دے دیا۔

سنگاپورکے وزیراعظم  لی شین لا کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سنگاپور کے سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے تقریباً ارکان کے خلاف ریپ اوت قتل کے مقدمات ہیں۔

- Advertisement -

یہ بات لی شین لا نے پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ایک رکن پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں بحث کے دوران کی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ممالک اعلیٰ نظریات اور عظیم اقدار کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بانی رہنماؤں اور علمبرداروں سے آگے آہستہ آہستہ چیزیں بدل جاتی ہیں، چیزیں جذباتی شدت سے شروع ہوتی ہیں، جنہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی وہ بے پناہ ثقافت اور شاندار صلاحیت کے حامل ہوتے تھے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق بھارت نے ملک میں موجود سنگاپور کے سفیر کو وزیراعظم لی شین لا کے تبصرے پر وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے سنگاپور کے وزیر اعظم کے تبصرے کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ”نہرو کی عظمت آج بھی عالمی رہنماؤں کو متاثر کرتی ہے۔ افسوس ہے ان لوگوں پر جو وژن رکھنے میں ناکام رہتے ہیں“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں