اشتہار

وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات: تصویر میں پوشیدہ شخص کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر لی گئی تصویر میں کس شخص کو پوشیدہ کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں؟

دنیا کی معروف سماجی اور امیر ترین شخصیات میں شمار کیے جانے والے بل اینڈ میلنڈا گیٹس کے شریک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 17 فروری کو اہم دورے پر پاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر انہوں نے این سی او سی سمیت کئی اداروں کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانا بھی دیا گیا، جس میں صرف فواد چوہدری، خسرو پختیار، اسد عمر، محمود خان، اعظم خان، شوکت ترین، شاہ فرمان، خالد خورشید سمیت چند افراد شریک تھے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

- Advertisement -

وائرل تصویر میں ڈاکٹر فیصل کے دائیں جانب اور محمود خان کے بائیں جانب بیٹھے شخص کو جاری کردہ تصویر میں فوٹو شاپ کردیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین تصویر دیکھ کر شش و پنج میں مبتلا ہوئے اور فوٹو شاپ کیے گئے شخص کو جنرل باجوہ، تو کسی نے شبلی فراز قرار دیا البتہ وہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم تھے۔

تصویر کو حکام ِ اعلیٰ کی جانب سے جاری سخت ہدایات کے تحت ایڈیڈ کیا گیا تھا جس کے مطابق کسی بھی سرکاری میٹنگ میں ڈی جی آئی ایس آئی کی لی گئی تصویر یا ویڈیو کو جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک سرکاری ذرائع سے جنرل ندیم انجم کی میٹنگ میں موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں