اشتہار

ایران امریکا جوہری معاہدہ میں پیش رفت، یورپی یونین حکام کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدہ 2015 جلد دوبارہ بحال ہونے کی نوید سنا دی۔

یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ اگلے ہفتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے ہونے کی امید ہے لیکن کامیاب کا انحصار فریقینکے سیاسی عزم پر ہے۔

یورپی حکام نے بتایا کہ زیادہ تر معاملات طے ہوچکے ہیں تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر اتفاق مشکل ہے کیوں وہ سیاسی سوالات ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ضروری ہے کیوں کہ ایران کا یورینم افزودگی کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کے الزام کی ہمیشہ سے تردید کی ہے، اگر اسی طرح رہا تو معاہدہ زیادہ عرصے نہیں چل پائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں