تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت کا جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلیے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ہفتے آرڈیننس جاری کیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، جعلی خبر دینے پر قید کی سزا بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جعلی خبر دینے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کے خلاف جعلی خبریں دینے پر کارروائی ہوگی، قومی شخصیات کے خلاف من گھڑت خبروں سے نفرت انگیز مواد پر کارروائی ہوگی، ناقابلِ ضمانت گرفتاری اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی۔

فیک نیوز آرڈیننس کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا، جعلی خبر کی شکایت کوئی شہری بھی کر سکے گا، الیکٹرانک کرائم کے مقدمے کی سماعت 6 ماہ میں مکمل ہوگی، 6 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر ماتحت عدالت کا جج ہائی کورٹ کو جوابدہ ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے سوشل میڈیا پر کسی کی عزت اچھالنے کو قابلِ تعزیر جرم قرار دینے کے لیے قانون منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون میں پارلیمنٹیرینز کو الیکشن مہم میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرے قانون میں سوشل میڈیا پر عزت اچھالنا قابلِ تعزیر جرم قرار دے دیا گیا، عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کر ڈالی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔

آرڈیننس کو قانون بنانے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے امیدوار کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن لڑنا کا اہل قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -