تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جیمز فالکنر کے الزامات پر آفریدی کا ردعمل

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا جیمز فالکنر کے الزامات اور وطن روانگی پر ردعمل آگیا۔

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے ہوٹل میں نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کی اور معاوضے کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگ چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے۔

جیمز فالکنر کے الزامات کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تردید کی گئی اور آئندہ پی ایس ایل میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

آسٹریلوی کھلاڑی کے رویے پر سابق کرکٹرز نے تنقید کی، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی فالکنر کے رویے پر پیغام شیئر کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’جیمز فالکنر کے الزامات سے مایوسی ہوئی انہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کو نشانہ بنایا۔

آفریدی نے لکھا کہ ’ہماری ادائیگیوں میں کبھی بھی تاخیر نہیں ہوئی، کسی کو بھی کرکٹ اور پی ایس ایل کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شمولیت پر پابندی عائد

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے، گزشتہ دنوں انجری کی وجہ وہ پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -