تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شمولیت پر پابندی عائد

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیمز فالکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے پر کرکٹ بورڈ اور فرنچائز میں اتفاق ہوگیا جس کے بعد پی سی بی نے فالکنر کی آئندہ پی ایس ایل میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جیمز فالکنر کو مستقبل میں پی ایس ایل میں ڈرافٹ نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی سی بی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنرکے الزامات کو مسترد کردیا ہے، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان کا یہ رویہ قابل مذإت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام شرکا کیساتھ انتہائی احترام کا سلوک برتا جاتا ہے، لیگ کے ساتوں سال کسی کھلاڑی نے کنٹریکٹ پورا نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: جیمز فلکنر نے ہیلمٹ اور بیٹ پھینک کر ہوٹل کی لائٹس توڑ دیں، ذرائع

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی مطمئن رہے اسی لیے 2016 سے ایونٹ کا حصہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوتے ہوئے وطن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے جبکہ ہوٹل میں نقصان کا ازالہ چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی نے کیا۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی تھی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -