اشتہار

بیک وقت نر اور مادہ کی خاصیت رکھنے والا انوکھا ٹڈا!

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ڈائیفیروڈز جائیگینٹائی قسم کا ایک پالتو ٹڈا بیک وقت نر اور مادہ کی خصوصیت رکھتا ہے۔

پتلی چھڑی کی طرح دکھائی دینے والے اس کیڑے کا تعلق ٹڈوں کی ایک قسم سے ہے جو ڈائیفیروڈز جائیگینٹائی کہلاتی ہیں حشرات الارض کے کچھ شوقین افراد اسے گھروں میں پالتے بھی ہیں۔

لندن میں بھی لارن گار فیلڈ نامی ایک خاتون نے ٹڈا پالا جس کا نام انہوں نے چارلی رکھا ہوا ہے۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلی جب کچھ دن قبل بالغ ہوا تو اس کی مالکن یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کیونکہ اس کا جسم ایک طرف سے سبز اور دوسری جانب سے براؤن ہے۔

حشرات الارض پالنے کی شوقین خاتون کے علم میں تھا کہ اس قسم کے ٹڈوں کی مادہ کی رنگت سبز جبکہ نر کی رنگت براؤن ہوتی ہے، اس سے انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ٹڈا بیک وقت نراور مادہ دونوں کی خصوصیت رکھتا ہے۔

اپنے اس خیال کی تصدیق کے لےک لارن نے نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے ماہرین سے رابطہ کیا تو ماہرین نے خاتون کے اس کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی کہ وہ واقعی ایک جانب سے نر اور دوسری جانب سے مادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں جو آدھے نر اور آدھے مادہ ہوتے ہیں لیکن ’’ڈائیفیروڈز جائیگینٹائی‘‘ قسم کے ٹڈوں میں بیک وقت ایک ہی جسم میں نر اور مادہ کو نمونہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں