لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ دن ڈھائی بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو باآسانی قابو کرلیا
اسلام آباد کی ٹیم اسوقت آٹھ پوائنٹس کےساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔