پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود لاہور قلندرز کےفاسٹ بولر حارث رؤف سزا سے بچ گئے۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے والے حارث رؤف کو میچ ریفری نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
پشاور کے خلاف میچ میں حضرت اللہ ززئی کا کیچ کیوں چھوڑا اور جب وکٹ ملی تو جشن منانے کیلئے قریب آنے پر حارث رؤف نےکامران غلام کو تھپڑدےمارا اور پھر گھورا۔
سب مناظر کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوگئے۔ میچ کے بعد حارث رؤف نے کہا کہ یہ تھپڑ نہیں تھا یہ توصرف مذاق تھا۔
حارث کی منطق کو میچ ریفری نے مان لیا اور آئندہ محتاط رہنےکی ہدایت کر دی۔
This is no way to treat your team mate. Absurd from Haris Rauf https://t.co/8qd7Mm2mVi
— Asad Qasim (@A_sadkermit) February 21, 2022
پرُجوش نوجوان نے بولر کے اس تھپڑ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بولر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔
فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔