اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈسکہ میں فون پر دوستی: لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر ڈسکہ میں مبینہ طور پر 5 افراد نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ ملزم کی گرفتاری پر ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اہلکار کو یرغمال بنا کر ساتھی کو چھڑوا لیا۔

پولیس کے مطابق فون پر دوستی کرنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی۔

بعد ازاں 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج ہونے پر ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تو تھانہ بیگووالہ میں چھاپہ پولیس نے چھاپہ مارا۔

مزاحمت کاروں نے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور ملزم کو چھڑا لیا جب کہ ایک اہلکار کو یرغمال بنا کر اس سے پیسے چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے18دفعات کےتحت 63 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں نامزد ملزمان میں11خواتیں بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں