تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

غیرملکی کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیموں کی مشکلات بڑھ گئیں

پی ایس ایل 7 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ایونٹ ادھورا چھوڑ جانے سے ٹیموں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ پلے آف مرحلے میں ٹیموں کو اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل سیون کا دوسرامرحلہ بھی ختم لیکن ابتدائی دو مرحلوں کے دوران متعدد غیرملکی کھلاڑیوں کےلیگ چھوڑ کر جانے سے ٹیموں کومشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیموں کے کمبی نیشن خراب ہوئے اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ اوپنرپال اسٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کے باعث ابتدائی 5 میچ کھیل سکے جب کہ ایلکس ہیلز نے بیچ ٹورنامنٹ میں گھر جانے کر فیصلہ کیا۔

رحمن اللہ کو بھی سیریز کی وجہ سے جانا پڑا، افغانستان کے جادوگر اسپنر راشد خان کو لاہورقلندرز نے گارڈ آف آنر کے ساتھ الوداع کیا۔

پشاور زلمی کےلیونگسٹن زخمی ہو کر اور ردرفورڈ ذاتی وجہ کی بنا پر وطن لوٹ گئے۔ انگلینڈ کےکیڈ مور ان فٹ ہو کر لیگ سے باہر ہوئے۔

انگلینڈ کےبین ڈکٹ بھی مزید پی ایس ایل کا حصہ نہیں رہے آسٹریلیا کےجیمزفاکنرنےپی سی بی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ غلط بیانی کی اوربھاگ نکلے۔

لیگ کے کوالیفائر اور ایلی مینیٹر میں ٹیمیں اب دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

Comments

- Advertisement -